ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل فوریسٹ ریزرو علاقے میں غیر قانونی طورپر ساگوانی درختوں کی کٹائی کرنے والے دو ملزم گرفتار

بھٹکل فوریسٹ ریزرو علاقے میں غیر قانونی طورپر ساگوانی درختوں کی کٹائی کرنے والے دو ملزم گرفتار

Thu, 30 Sep 2021 18:16:33    S.O. News Service

بھٹکل : 30؍ستمبر(ایس اؤ نیوز)2اگست کو تعلقہ کے کوپا میں ریزرو فوریسٹ علاقے میں غیر قانونی طورپر ساگوانی درختوں کی کٹائی کرکے فرار ہونے کے الزام میں  بھٹکل محکمہ فوریسٹ کے اہلکاروں نے  دو  لوگوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

گرفتار شدہ ملزموں کی شناخت تعلقہ کے اترکوپا ،کولگیری کےمکین الی یاس میاتھیو اور سوم کرشنا مراٹھی کےطور پر کی گئی ہے۔ غیر قانونی طورپر کاٹے گئے ساگوانی درختوں کے ڈنڈے فوریسٹ افسران نے ضبط کرلئے ہیں اورملزموں سے قریب 25ہزار روپئے جرمانہ وصول کیاگیا ہے۔ بھٹکل آر ایف اؤ سویتا دیواڑیگا، معاون افسر جگدیش نائک، مدھوکر نائک، سندیپ بھنڈاری ، شری کانت پوار، گنپتی  نائک وغیرہ کارروائی میں شریک تھے۔


Share: